The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ، بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

9

بدھ ستمبر
23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں بھکاریوں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ8 پولیس ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھکاریوں کے ٹھیکیداروں نے 8 پولیس ملازمین کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔محکمہ پولیس سے برخاست ہونے والے 8 ملازمین میں ایک اے ایس آئی، دو ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جو بھی پولیس افسر یا جوان بھکاریوں کی سر پرستی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنے والے کسی صورت بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔وفاقی دارالحکومت کو بھکاریوں سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More