The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی،اقدام ِقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

14

بدھ ستمبر
17:07

سرگودہا۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے کاروائی کرکے اقدام ِقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اقدام ِقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد بلال ولد محمد ریاض سکنہ ہائے کوٹ حاکم خان تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا ۔

گرفتاراشتہاری مجرم نے گذشتہ سال معمولی رنجش کی بنا پر اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر بھیرہ کے رہائشی ندیم احمد کو بانیت ِقتل فائر کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے رُوپوش ہوگیا ۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور اُنکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ،جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More