The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھلوال‘ زہریلا کھانا کھانے سے اہل خانہ کی حالت غیر ‘ دس سالہ بچی جاں بحق‘ 5 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا

6

بدھ ستمبر
15:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں زہریلا کھانا کھانے سے اہل خانہ کی حالت غیر ہو نے میں دس سالہ بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقامی تحصیل بھلوال غلہ منڈی کے حنیف سبزی فروش کے 4 بچوں سمیت اہل خانہ کی گھر میں کھانا کھانے سے حات غیر ہو گئی جن ک تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا جہاں دس سالہ عالیہ بی بی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں علی، برہان اور والد حنیف کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک بچی مریم اور والدہ فوزیہ بیگم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے انتظامیہ نے گھر سے زہریلا کھانا قبضے میں لے کر معائنہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More