The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہوسکتی:وسیم خان … بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنا بھارت کی … مزید

10

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ 2021ء میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے کی ذمہ داری بھارت کی ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا امید ہے کہ بھارت پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرے گا اور جنوری میں ہمیں اس کا علم بھی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں ہے، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔
2021ء میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021ء میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔                                                                                                                              

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More