The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیرمیں عبدالصمد انقلابی نے بانڈی پورہ سب جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی

14

پیر ستمبر
19:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںاسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیرکے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بانڈی پورہ سب جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ عبدالصمد انقلابی کے اہلخانہ نے سرینگر میں میڈیا کو تحریری طورپر معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالصمد انقلابی غیر قانونی طورپر بانڈی پورہ سب جیل میںنظربندی کے خلاف بھول ہڑتال پر ہیں ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ جیل میں علا ج معالجے کی سہولت کی عدم فراہمی کی وجہ سے انکی صحت تیزی سے تشویشناک حد تک گرگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے عبدالصمد انقلابی کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جیل انتظامیہ انہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل نہیں کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جیل حکام انہیں عبدالصمد انقلابی کی صحت کے بارے میں مکمل تفصیلات بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

اہلخانہ نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر غیر قانونی نظربندی کے دوران جیل میں عبدالصمد انقلابی کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ دارانتظامیہ پر عائد ہو گئی ۔ واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے 3ستمبر کو عبدالصمد انقلابی عدالتی احکامات پر رہائی کے فورابعد سرینگر سنٹرل جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتارکر کے انہیں جوائنٹ انٹیروگیشن سینٹر ہمہامہ اور وہاں سے سب جیل بانڈی پورہ منتقل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More