The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 75 لاکھ ہوگئی … رواں ماہ کے آخر میں مذہبی تقریبات کا سیزن شروع ہونے سے وبا ایک بارپھر شدت اختیار کر سکتی ہے،ماہرین

16

رواں ماہ کے آخر میں مذہبی تقریبات کا سیزن شروع ہونے سے وبا ایک بارپھر شدت اختیار کر سکتی ہے،ماہرین

اتوار اکتوبر
16:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد تقریبا 75 لاکھ ہو گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ اسی دوران3301افراد ہلاک بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 114,031 ہو گئی ۔ بھارت دنیا میں امریکا کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ حالیہ دنوں میں وبا کی شدت میں بتدریج کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ رواں ماہ کے آخر میں مذہبی تقریبات کا سیزن شروع ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More