The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں،بابر یوسفزئی … بھارتی قیادت مذہبی جنون میں مبتلا ہے اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے،رہنما تحریک … مزید

16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے بوکھلاہٹ میں بھارت ہمسایہ ممالک میں اداندازی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے عالمی برداری بھارت کی جانب سے بلوچستان میں دراندازی اور دہشتگردی کی معاونت کا نوٹس لے بھارت کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے آشکار ہورہا ہے مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون کے بعد 430 دن سے نہتے کشمیریوں کو جبری کرفیو سے قید کیا ہواہے کشمیری عوام کو خوراک و بنیادی ضروریات زندگی میں شدید قلت کا سامنا ہے خود ساختہ کرفیو و لاک ڈاؤن سے کشمیری عوام علاج و معالجے جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہے بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں بھارتی قیادت مذہبی جنون میں مبتلا ہے اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت اپنے اندر وانی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئیے اس طرح کی حرکتیں کررہی ہے آج بھارت کو اپنے ہی ملک میں اندرونی خانہ جنگی کا سامنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے گرفتار کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور آج الحمد اللہ پوری دنیا ہماری قربانیوں کو مانتی ہے پاکستانی افواج اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے خطے میں جو امن قائم کیا ہے اسے تاریخی حروف میں لکھا جائے گا کورونا کا حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی قوم ایک بار پھر عہد کریں کہ پاکستان کے خاطر ہماری جان ، مال سب قربان ہے بابر یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں اپنی افواج پر مکمل بھروسہ اور یقین ہے پوری قوم اپنی سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ملکی سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور عوام ملکر دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے سوچی سمجھ سازش کے تحت اپنے آقاؤں کے کہنے پر ہماری افواج اور ملکی قیادت پر تنقید کی جارہی ہے ، جلد ہی ملک لوٹنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے نواز شریف کو جلد ملک لاکر ان سے ملکی دولت لوٹنے کا حساب لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More