The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت جارحانہ طرزعمل کی وجہ سے عالمی فورمز میں ساکھ کھو رہا ہی:وزیرخارجہ

32

بدھ ستمبر
20:39

بھارت جارحانہ طرزعمل کی وجہ سے عالمی فورمز میں ساکھ کھو رہا ہی:وزیرخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جارحانہ طرز عمل کی وجہ سے عالمی فورموں میں اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے گزشتہ روز کے اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا گیا جس سے بھارت کی رسوائی ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے بھی اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ بھارت نے دوطرفہ مسئلے کو اٹھا کر شنگھائی تعاون تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کیغیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر عالمی مسلمہ متنازعہ علاقہ ہے اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے لداخ سے متعلق معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی بھارت کو بار بار پیشکش کی لیکن بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ چین نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More