The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت ، اتر پردیش میں بس اور کارکے درمیان تصادم ، 8 افراد ہلاک ، 30 زخمی

14

ہفتہ اکتوبر
13:16

بھارت ، اتر پردیش میں بس اور کارکے درمیان تصادم ، 8 افراد ہلاک ، 30 زخمی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مسافر بس اور کارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہولناک حادثہ لکھنو سے تقریباً 260 کلومیٹر شمال میں پیلیبٹ ضلع کے گاوں باری بوجیا میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بس لکھنوسے دہلی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے ا?نے والی کار سے ٹکرا گئی۔ریسکیو کی ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More