The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارتی فوج کی طرف سے محاصروں ، تلاشی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ جاری

8

اتوار ستمبر
16:45

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے گھروں سے باہر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقوں پانپور اورترال میں پوسٹرزچسپاں کرنے او رمجاہدین کی مدد کرنے کے الزام میں 4نوجوانوں کو گرفتارکیاہے۔ پانپور میں گرفتارکئے گئے نوجوانوں کی شناخت ندیم احمد ڈاردرنگہ بل پانپور،ارشاد احمد صوفی تلہ باغ پانپور اورشاکر احمد ڈارجلال آباد سوپورکے طورپر ہوئی ہے جبکہ ترال سے گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت عادل احمد حجام ساکنہ رٹھسونہ کے طورپر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے کریم آباد پلوامہ میں چھاپوں کے دوران بلال احمد وانی،مشتاق احمد بٹ،عمر مشتاق بٹ،شبیر رجب بٹ اور عابد ایوب میرسمیت 5 نوجوانوں کو گرفتارکیاہے۔ گرفتار ی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی فوج نے ضلع پلومہ کے علاقے اونتی پورہ سے بھی 3نوجوانوںکو گرفتار کیا۔ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھرمیں قابض فوج نے باپ بیٹی کو گرفتارکرکے ان پر مجاہدین کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ قابض فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے وتناڑ کوکرناگ میں اتوارکی صبح تلاشی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔دریں اثناء کئی علاقوں میں لوگوںنے سڑکوں پر آکر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More