The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں … صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آسٹریا اور سویڈن کے … مزید

12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اور اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے،آسٹریا اور سویڈ ن کیلئے نامزد سفرا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں۔پاکستان ہری پور میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام میں آسٹریا کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں سویڈن کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آسٹریا میں نامزد پاکستانی سفیرآفتاب احمد کھوکھر اور سویڈن میں نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد سے الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نامزد سفرا بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اور اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاکستان آسٹریا تعلقات مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ہیںآسٹریا میں نامزد پاکستانی سفیر دونوں ممالک کے مابین روابط کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت کاحجم بڑھانے کے لئے کوششیں کریں۔ صدرمملکت نے کہاکہ نامزد سفیرآسٹریا کی کمپنیوں کی زراعت ، تھرمل اور قابل تجدید توانائی جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کریں، پاکستان ہری پور میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام میں آسٹریا کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے، نامزد پاکستانی سفیر دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے مابین روابط کو بڑھانے کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں سویڈن کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، نامزد سفیر پاکستان اور سویڈن کے مابین تجارتی، معاشی اور پیشہ ورانہ تربیتی تعاون کو بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More