The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارتی حزب اختلاف گانگریس نے کورونا پالیسیوں پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

9

جمعرات ستمبر
12:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ایک بار پھر حکومت کی کورونا پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے ایوان میں کورونا وائرس پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن سے پورا ملک حیران رہ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن سے کتنا فائدہ ہوا اور کتنا نقصان ہوا اسکی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔آنند شرما کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ضروری تیاری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضروری تیاری ہوتی اور ریاستوں کے ساتھ مشاورت سے یہ کام کیا جاتا تو دیہاتوں میں کورونا وائرس نہ پہنچتا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وبا نے ملک کے محکمہ صحت کی کمزوریوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More