The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بھارت، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 75 لاکھ ہوگئی

13

اتوار اکتوبر
14:25

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد تقریبا 75 لاکھ ہو گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت نے آج اتوار کے روز بتایا کہ اسی دوران 1,033 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 114,031 ہو گئی ہے۔ بھارت دنیا میں امریکا کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ حالیہ دنوں میں وبا کی شدت میں بتدریج کمی نوٹ کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں مذہبی تقریبات کا سیزن شروع ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More