The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بڑیچ قبیلے کے 2 فریقین کے درمیان 3 سال قبل پیدا ہونے والے تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا

12

ہفتہ اکتوبر
21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بڑیچ قبیلے کے 2 فریقین کے درمیان 3 سال قبل پیدا ہونے والے تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا دونوں فریقین نے دیرینہ رنجشیں ختم کرکے آپس میں شیر و شکر ہوگئے 3سال قبل دالبندین کے علاقے امین آباد میں ارباب یونس خان بڑیچ اور میر عرض محمد بڑیچ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے کے حل کے لئے گزشتہ دنوں سردار سرور خان بڑیچ، السیف بڑیچ ، حاجی عثمان بڑیچ ، سردار صمد بڑیچ ، حاجی علی احمد بڑیچ سابق اسسٹنٹ کمشنر خالق داد بڑیچ قبائلی رہنما حاجی محمد خان بڑیچ ، کمانڈر ملا عبید اللہ جان بڑیچ قبائلی مشر حاجی معصوم خان بڑیچ ،میر امان اللہ خان بڑیچ ، حاجی نظام خان بڑیچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر بلوچستان دارو خان بڑیچ ِ،حاجی سردار بڑیچ ، حاجی سراج خان بڑیچ ،صالح بڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ملا عبید اللہ جان بڑیچ ، حاجی عثمان بڑیچ ،سردار صمد بڑیچ ، حاجی محمد خان بڑیچ ، حاجی معصوم خان بڑیچ اور دیگر نے تصفیے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان پائی جانے والی رنجش کو ختم کردیا گیا ہے کیونکہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے قوموں میں پائے جانے والے اختلافات کی وجہ سے تعمیر و ترقی کے مواقع ضائع ہوتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ قبائلی تنازعات کے خاتمے کو یقینی بنا کر تمام فریقین کو آپس میں شیر و شکر کریں کیونکہ ہمارے دین اسلام میں بھی تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے اس موقع پر تمام معزز معتبرین اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More