The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بچی حوالگی کیس ،سی سی پی او 23ستمبر کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلب

7

جمعرات ستمبر
16:19

بچی حوالگی کیس ،سی سی پی او 23ستمبر کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچی کی حوالگی کیلئے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو 23ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے حنا بلال کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ خاوند بلال نے بیٹی کومل کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،استدعا ہے کہ بیٹی کومل بلال کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔

فاضل عدالت نے نے بچی کو بازیاب نہ کرانے پر پولیس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پولیس والوں کے فرائض میں شامل ہے کہ بچے کو تلاش کریں،آئندہ تاریخ پر سی سی پی او لاہور خود عدالت آئیں اور کارروائی سے متعلق آگاہ کریں۔عدالت نے سی سی ہی او کو 23ستمبر کو بچی کو بازیاب کرواکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More