The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بچوں کی گمشدگی اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے ،مرتضیٰ وہاب … زیادتی اور گمشدگی کے گھناونے واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،ترجمان حکومت … مزید

6

زیادتی اور گمشدگی کے گھناونے واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،ترجمان حکومت سندھ

منگل ستمبر
20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بچوں کی گمشدگی اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش ظاہرکی ہے ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیوبیان میں کہاہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور گمشدگی کے گھناونے واقعات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے قانون سازی بھی کی گئی ہے،بچوں کی گمشدگی اور زیادتی کے واقعات پر سب سے پہلے ون فائیو 15 مددگار پر اطلاع دی جائے،تھانے جانے سے قبل ون فائیو پر اطلاع سے علاقہ پولیس سمیت دیگر علاقوں کی پولیس بھی متحرک ہوجاتی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ ون فائیو پر اطلاع سے وائرلیس کے ذریعہ تمام پولیس کو ایسے واقعہ کی اطلاع دی جاتی ہے اورون فائیو پر اطلاع سے والدین کی شکایت قانونی شکل میں ریکارڈ پر بھی آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کسی کے ساتھ اگر ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر 15 مددگار پر اطلاع کریں،ہم سب ملکر ان گھناونے واقعات میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچا سکتے ہیں۔آئیں ملکر ان ظالمین کے خلاف آواز بلند کریں اور سندھ حکومت اور سندھ پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More