The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاؤں کو مزید سخت کرینگے ،سینیٹرفیصل جاوید

8

منگل ستمبر
20:44

بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاؤں کو مزید سخت کرینگے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سزاؤں کو مزید سخت کریں گے۔زینب الرٹ بل میں واقعات کی جلد تفتیش کے نظام کو وضع کیا گیا۔سزاؤں کو سخت کرنے اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے سے متعلق قانون سازی کو بہتر کریں گے ۔

(جاری ہے)

سرعام پھانسی کی سزا کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا،زیادتی کے واقعات کو روکنے کیلئے قوانین میں ترامیم وقت کی ضرورت ہے۔جنسی درندوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی مثالی سزا دینی ہو گی،زیادتی کے شکار بچوں اور خواتین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانی ہے ،سینیٹر ذیشان نے کہا کہ غیر انسانی فعل میں ملوث مجرموں کو مثالی سزا ملنی چاہیے، والد زینب امین انصاری ہمیں سیاست سے بالاتر ہوتے ہوئے قوم کے بچوں کا مستقبل محفوظ بناناہیامین انصاری مقدمات کی سماعت اور سزاسے متعلق وقت کا تعین ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More