The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بچوں اور بچیوں پر جنسی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت کو اسلامی قانون بنا کر اس پر سختی سے عمل کروانا ہوگا،رشیدہ عزیز

6

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:13

بچوں اور بچیوں پر جنسی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت کو اسلامی قانون ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید
کھوکھر) حکومت پاکستان اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے قانون میں اس کی منظوری
دیکر اس پر عمل کیا جائے تبھی خواتین کو ان کا مقام معاشرے میں مل سکتا ہے
ان خیالات کا اظہار میٹرو پولیٹن پاکستان تحریک انصاف کی صدر رشیدہ عزیز
نے آج خواتین کے حقوق کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
خواتین سے ایک اجلاس میں خطات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شازیہ نیئر
ایڈووکیٹ،فوزیہ سلیم،عمارہ عزیز، شاہدہ عبداللہ،تنویر فاطمہ،امجد فاروق
گوندل کی اہلیہ بیگم ساجد محمود اور مومنہ ماہرو گوندل کے علاوہ دیگر
خواتین بھی شریک تھیں رشیدہ عزیز نے کہاکہ جب تک اس اسلامی ملک میں اسلامی
قوانین پر عملدرآمد کرکے سزائیں نہیں دی جائیں گی ایسے ناجائز واقعات ہوتے
رہینگے جبکہ حکومت کو اس ضمن میں فوری طور پر یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا فوزیہ
سلیم نے کہاکہ ایسے ظالموں کو جو بچوں اوربچیوں کے ساتھ بدفعلی کرتے ہیں
انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے حمارہ عزیز نے بھی ملک میں ایسے تمام واقعات
کی مذمت کی جبکہ شاہدہ عبداللہ نے کہاکہ تعلیم و تربیت کی طرف سے توجہ دینا
ناصرف والدین کا کام ہے بلکہ تمام سکول اور کالجز کے اساتذہ کو بھی اپنی
ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ان کا شعور بیدار کرنا ہوگا اسی سے ہم معاشرے
میں بہتری لا سکتے ہیں مومنہ ماہرو گوندل نے کہاکہ قیام پاکستان سے پہلے سے
لیکر ابتک خواتین کا بہت موثر کردار رہا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ
مرد کو جنم دینے والی عورت ہی ہوتی ہے جسے ماں کہتے ہیں جبکہ یہ باوقار اور
باوفا رشتہ اولاد کی تربیت کرکے ان کو سیدھے راستے پر گامزن کرتا ہے لیکن
چند جنسی درندے اس طرح کے عمل اور فعل کرکے عورت کی عزت اور وقار میں کمی
کرتے ہیں جبکہ ہمیں ان کا شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر ایسے
واقعات بند کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا جبکہ اجلاس میں تمام خواتین
نے مل کر ایسے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا
کہ ایسے درندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More