The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بوزدار سرکار نے پنجاب کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ رکھا ہے‘ لیاقت آسکانی … موٹروے زیادتی کیس میں سلیکٹڈ حکومت کے نمائندوں کے جھوٹ کی کلی کھلتی جارہی ہے‘ شہزاد مجید، … مزید

4


Live Updates

موٹروے زیادتی کیس میں سلیکٹڈ حکومت کے نمائندوں کے جھوٹ کی کلی کھلتی جارہی ہے‘ شہزاد مجید، وقاص شوکت

اتوار ستمبر
18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی ، ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جس طرح موٹروے زیادتی کیس میں پنجاب حکومت کا پول کھلتا جارہا ہے اس سے صورتحال مزید سنجیدہ ہوتی جارہی ہے اور سلیکٹڈ حکومت کے نمائندوں کے جھوٹ کی کلی کھلتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے زیادتی کیس میں حکومتی نمائندوں کے بیانات اور جھوٹ سے عوام کو فکر لاحق ہوگئی ہے اور عوام کو اپنی جان و مال کے ساتھ ساتھ اپنی عزت کے بھی لالے پڑ گئے ہیں‘ عوام پہلے ہی جانتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں سنبھل پا رہا ہے اور دن بہ دن بگڑھتی صورت حال سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے اور سونے پر سہاگا اب انہیں اپنی عزتوں کی پرواہ بھی خود کرنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت زیادتیوں کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو پنجاب حکومت سمیت ان کے ماتحت اداروں کے اوپر سوالیہ نشان ہے اور عوام کا قانون سمیت دیگر اداروں سے بھروسہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوزدار سرکار کے تعین کردہ تفتیشی افسر پر خوداپنی ہی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے الزامات کی بوچھاڑ ہے مگر سلیکٹڈ حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کررکھی ہے اور پنجاب کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ رکھا ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More