The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے زیادہ عرصہ قرنطینہ کی مخالفت … دورہ سری لنکا میں مہمان کھلاڑیوں کو 14 دن تک الگ رکھنا درست نہیں ہوگا: بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ

8

ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2020ء ) بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے متعلق سفارشات پر عمل کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث بنگال ٹائیگرز کا دورہ ایک مرتبہ پھر مشکوک ہوگیا ہے ۔ واضح رہے کہ سری لنکن وزارت صحت نے تجویز پیش کی تھی کہ مہمان ٹیم کو 14دن تک قرنطینہ کیا جائے تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اس کو نا قابل عمل قرار دیا ہے ۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا کہ چند دیگر معاملات کے ساتھ چودہ روزہ قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا تاہم بی سی بی اس معاملے پر سری لنکن بورڈ کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہا ہے اور اس وقت تک دورے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے ۔ یادرہے کہ ہائی پرفارمنس یونٹ کے سربراہ اور سلیکٹرز کے ساتھ بی سی بی کرکٹ آپریشن کے اجلاس میں بھی دورے کیلئے منصوبہ بندی پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

(جاری ہے)

بی سی بی حکام چاہتے ہیں کہ زیادہ عرصے قرنطینہ کے بجائے اسے سات دن تک محدود کیا جائے تب ہی دورے کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ ایس ایل سی کے چیف آپریٹنگ افسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ بنگلہ دیشی بورڈ کو ہیلتھ گائیڈ لائن ارسال کر دی گئی ہیں اور جواب کے منتظر ہیں جس کے بعد دورے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ستمبر کے آخری ہفتے میں سری لنکا پہنچنا ہے تاہم اس سے قبل بی سی بی اپنے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے علاوہ 21ستمبر سے ایک ہفتے پر مشتمل کیمپ لگانا چاہتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More