The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلیلی کسٹم پر چیکنگ کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں عوام کی تذلیل کا سلسلہ فور ی بندکیاجائے،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

7

پیر ستمبر
22:30

Hکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدجاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا کہ بلیلی کسٹم پر چیکنگ کے نام پر گھنٹوں گھنٹوں عوام کی تذلیل کا سلسلہ فوری طور پر بندکیاجائے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام نے عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے جگہ جگہ پر غیر ضروری چیک پوسٹوں پر تلاشی اورشناختی کارڈ کے نام پر کی بدترین تذلیل جاری ہے مختلف اضلاع سے مسافر جس میں خواتین بچے بوڑھے و مختلف بیماری میں مبتلا لوگ جو علاج کے لیے کوئٹہ آرہے ہیں ان کو سخت مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہیاورچیکنگ کے نام پر بیجا سوالات کہاں سے آرہے ہوں، کہاں جارہے ہو، کیاکام کرتے ہو گاڑیوں کا قطار لگانا کہاں کا انصاف ہے اس سے نہ تو امن قائم ہوا ہے اور نہ قائم ہوگا اور نہ یہ قیام امن کاطریقہ ہیاس طرح چیکنگ کہ نام پر عوام ظلم وزیادتی کو برداشت نہیں کرینگے گورنر وزیراعلی ایف سی کے اعلی حکام اور بریگیڈئر اس کانوٹس لیے بات اس نوبت تک نہ پہنچائے کہ کل عوام ان کے چیک پوسٹوں پر دھرنے دیا جائی.انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک درجن سے زائد اداروں کے باوجود امن قائم نہیں ہوسکتی ہے تو چیک پوسٹوں پر غیر ضروری سوالات سے بھی قائم نہیں ہوگا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More