The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلڈنگ پلان میں ایمر جنسی انتظامات کو یقینی بنائیں ، قدرتی وحادثاتی حالات میں انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے ، ڈپٹی کمشنرسرگودہا

9

جمعرات ستمبر
15:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں او ربلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلڈنگ پلان میں ایمر جنسی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ قدرتی وحادثاتی حالات میں انسانی جانوں کے ضیاع کو محفوظ بنایا جاسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘اے ڈی سی جی بلال فیروزجوئیہ ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم او ریگولیشن ‘ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرمظہر شاہ او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قدرتی آفات او رآگ لگنے کے واقعات کے دوران عمارات میں ہنگامی راستے نہ ہونے کے باعث انسانی جانوں کو بچانے میں دشواری پیش آتی ہے جس کیلئے عمارتوں کو قانون کے مطابق بنانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیلوںمیں غیر قانونی بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرعمارات کے مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کئے جائیں اور خلاف ورزی پر انہیں منہدم کرنے کے اقدا مات کئے جائیں ۔انہوں نے حادثات کو روکنے کیلئے ون ویلنگ اور بغیر ہلمنٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف مضبوط آپریشن او رمہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سیکرٹری ڈی آرٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ لائسنس کے بغیر ڈمپروں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کروائیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں جبکہ اوور لوڈنگ کو بھی کنٹرول کیا جائے ۔ انہوں نے سول ڈیفنس افسران کو ہدایت کی کہ وہ فائر سیفٹی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں او رخلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کئے جائیں ۔ انہوں نے میٹروپولیٹن وتحصیل کونسلوں اور دیگر بلدیاتی اداروں کو فائر ہائیڈرینٹ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتالوں ‘ سکولوں ‘ کالجوں اور بلند وبالا عمارات کے مالکان کو ایمر جنسی انتظامات یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ نے اپنے ادارے کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا او ربتایاکہ سڑکوں پر حادثات انسانی جانوں کیلئے سب سے خطرناک ہیں جبکہ اندرون شہر تجاوزات ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بڑی رکاوٹ ہیں جنہیں ہٹایاجانا بہت ضروری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تاجروں کی تربیت کرنے اور اس کے مضر اثرات بارے آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More