The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکام مل کر کام کریں گے، ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور تیز رفتار … مزید

10

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی بلوچستان حکومت کے صوبائی وزرا سے گفتگو

پیر ستمبر
22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہی کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکام مل کر کام کریں گے، ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور تیز رفتار ٹریک کی بنیاد پر اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔پیر کووفاقی وزیر نے تربت میں ایک اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت کے صوبائی وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسدعمر اس وقت صوبے کے جنوبی اضلاع کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اسد عمر نے عوامی نمائندوں ، کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ممبروں سے بھی ایک میٹنگ کی ، جہاں انہیں علاقے کے رہائشیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف مقررین نے سڑک اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

انٹرنیٹ رابطے کی فراہمی ،پھلوں / پروسیسنگ یونٹوں کا قیام۔ اور کھیلوں کی سہولیات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژں ہے کہ وہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کی خصوصی ترقی کی ہدایت کی ہے اور یہ دورہ اس مقصد کے عین مطابق ہے۔ اسد عمر نے تربت ، مانڈھ ، بلیڈا اور میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا کا فضائی دورہ بھی کیا۔ انہیں موجودہ روڈ رابطہ کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں مزید ضروریات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More