The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہم بلوچستان کے ہر علاقے بالخصوص صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں … مزید

21

اتوار ستمبر
23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ہم بلوچستان کے ہر علاقے بالخصوص صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال، ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی قاسم سوری، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر‘ صوبائی سیکرٹریز و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری بلوچستان نے اس موقع پر بتایا کہ وفاقی بجٹ میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلیے 70 سے 80 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے جا تے ہیں تاہم ان فنڈز میں سے صرف نصف حصہ بلوچستان حکومت کو فراہم کیا جاتا ہے جس سے صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبے متاثر ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز سے متعلق ایک موثر میکنزم تیار کیا ہے وفاق کی جانب سے اب جتنے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص کیے جائینگے اتنے ہی استعمال میں لائے جائینگے۔ انہوں نے کچھی کینال کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تکمیل کیلیے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کینال کو مکمل کرنے کیلیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں ایک بڑا تفریحی پبلک پارک بنائے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کیلئے زمین صوبائی حکومت فراہم کریگی جبکہ فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More