The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 26کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 13621، صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 12564ہوگئی

12

پیر ستمبر
22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 26کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 13621جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12564ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے 2اضلاع کوئٹہ سے 22جبکہ قلعہ سیف اللہ سے کورونا وائرس کے 4نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 13621ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس سے 152افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12564ہوگئی ہے جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے 912مریض زیر علاج ہیں ۔

کوروناوائر س سے اب تک بلوچستان میں 145اموات بھی ہوچکی ہیں

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More