The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان میں (کل ) سے تعلیمی ادارے بتدریج کھلنا شروع ہوجائیں گے، … تمام سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اردو اور انگریزی میں ہدایت نامہ پہنچا دیا گیا ہے، صوبائی … مزید

4

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منگل (کل ) سے تعلیمی ادارے بتدریج کھلنا شروع ہوجائیں گے ،ایس او پیز کے مطابق چودہ ہزار سے زائد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز سے متعلق شعوری آگاہی کے لئے دو ہزار سے زائد ماسٹر ٹرینرز کو ٹرینڈ کیا گیا ہے جنہوں نے گراس روٹ لیول پر یہ سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے ضلعی،تحصیل اور یونین کونسل لیول پر اساتذہ کو کوویڈ سے بچاو کی تربیت فراہم کی ہمیں یقین ہے کہ اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ ان ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے کڑی نظر رکھیں گے اس کے ساتھ ہم خود بھی حالات کا مسلسل جائزہ لیں گے اور کڑی نظر رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اردو اور انگریزی میں ہدایت نامہ پہنچا دیا گیا ہے اس ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ کن ایس او پیز کو کس طرح اپنانا ہے اور اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں کوئی کوویڈ کیس نکل آتا ہے تو اس سے کیسے نبرد آزما ہونا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز میں ڈونرز اور پی ڈی ایم اے کی معاونت سے ماسک اور ضروری حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں پانی اور بنیادی سہولیات کا مناسب انتظام ہو اور سماجی فاصلے کو ہر صورت قائم رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ قبل ازیں کوویڈ سے بچاو کی جو کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی تھی اب بھی ایسی ہی کامیاب منصوبہ بندی سے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کلاسز کھولنے کے بعد نتائج کی روشنی میں دیگر چھوٹی کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی اس عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے قابل عمل حکمت عملی دی ایک ایسے وقت جب پوری دنیا خوف و ہراس کے عالم میں ہر شعبہ زندگی پوری طرح بند کرنے جارہی تھی وزیر اعظم عمران خان نے تمام طبقات کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاون کی ایسی درجہ بندی کا تصور پیش کیا جس کی بدولت غریب طبقات کو ریلیف ملا اور کوویڈ ایک مخصوص حد تک محدود رہا وزیر اعظم کی اس حکمت عملی کو پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہوئی اور ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی اس کامیاب حکمت عملی کے متعرف ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بہتر حکمت عملی سے کوویڈ پر پوری طرح قابو پانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ بچوں کے تعلیمی حرج کو پورا کرنے کے لیے وسیع المدتی اور شارٹ ٹرم پلاننگ پر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More