The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان میں پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی، پہلے مرحلے دوڑ میں بے ضابظگیوں کے انکشاف پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا نوٹس … ویڈیو لنک پر مختلف ڈویژن کے ڈی آئی جیز … مزید

7

ویڈیو لنک پر مختلف ڈویژن کے ڈی آئی جیز سے جواب طلب

بدھ ستمبر
22:34

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) بلوچستان میں پولیس کانسٹیبلان کی بھرتیاں پہلے مرحلے دوڑ میں میڈیا سوشل میڈیا میں بے ضابظگیوں کے انکشاف کے خلاف چلنے والی ویڈیوں کے پیش نظر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو لنک پر مختلف ڈویژن کے ڈی آئی جیز سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ نصیرآباد ڈویژن کی دوڑ کے خلاف پیپلز پارٹی کے سابق وزرا ء میر صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی عمرانی قبیلے کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی خان عمرانی فرزند بابا غلام رسول عمرانی جے یوآئی بلوچستان کے جوائنٹ سیکریڑی میر نظام الدین لہڑی سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے اپنے تحفظات اور مذمتی بیان جاری کردیئے سینکڑوں کی تعداد میں دوڑ میں شامل ہونے کے بغیر کامیاب قرار دے دیئے زرائع کے مطابق آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے پولیس بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بے ضابطگیوں والے ڈویژن کے بھرتی کمیٹی کے چیئرمینوں سے رپورث طلب کرتے ہوئے ملوٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ نصیرآباد ڈویژن کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سابقہ وزراء نے پولیس بھرتیوں پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے بھرتیاں منسوخ کرکے غیر جانبدار کمیٹیاں تشکیل کرکے دوبارہ بھرتیاں کی جائیں کیونکہ سوشل میڈیا پر بے ضابطگیوں کے واضع ثبوت منظر عام پر آچکے ہیں اس کے باوجود وزیراعلی بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے ثبوتوں کو نظر انداز کرکے اگر بھرتی کی گئی تو بیروزگاروں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی نفرتوں کا مداوا کر مشکل ہو جائے گا اور کہاکہ نصیرآباد کی پولیس بھرتیوں کی شفافیت کو داغدار بنانے والے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کومنظر عام پر لاکر عبرت کا نشانہ بنایا جائے اگر پولیس بھرتیاں منسوخ نہ کی گئیں تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی ذمہ داری چیئرمین بھرتی کمیٹی ڈی آئی جی نصیرآباد پر عائد ہو گی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More