The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان میں سڑکوں کی حالت زار خراب ،جگہ جگہ جھگی نما ٹول پلازے قائم کرکے ٹرانسپورٹروں کو لوٹا جا رہا ہے ،حاجی نور محمد شاہوانی

12

ہفتہ اکتوبر
21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کی حالت زار خراب ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے جگہ جگہ جھگی نما ٹول پلازے قائم کرکے ٹرانسپورٹروں کو لوٹا جا رہا ہے حادثات اور تیز رفتاری پر قابو پانے میں موٹر وے پولیس ناکام ہوچکی ہے اس لئے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اور عوام ٹول پلازوں پر فیس نہیں دیں گے حکومت پہلے دو رویہ سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنائے تاکہ ذرائع آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان جو کہ پاکستان کا رقبے کے اعتبار سے 43 فیصد بنتا ہے اور اس صوبے کے قدرتی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کے باوجود عوام کی سہولت کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صوبے کے عوام اور ٹرانسپورٹروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے دوسری جانب صوبے کی خستہ حال سڑکوں کو موٹر وے پولیس کے سپرد کیا گیا تاکہ حادثات و تیز رفتاری پر قابو پایا جاسکے لیکن حادثات تیزی سے رونما ہو رہے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور مختلف سڑکوں پر جھگی نما ٹول پلازے قائم کرکے ٹرانسپورٹروں اور صوبے کے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اس کے بدلے میں ہمیں کوئی سہولت میسر نہیں سڑکوں کی خستہ حالی اور دو رویہ بنانے کی بجائے ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام جھگی نما ٹول پلازوں کو ختم کیا جائے جب تک دو رویہ سڑکیں نہیں بنائی جاتی اس وقت تک ان ٹول پلازوں کو ختم کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں اور عوام میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More