The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیم کے چھاپے، متعدد مراکز کو صفائی کے ناقص انتظامات اور خرات معیار پر جرمانے، اصلاحی نوٹسز بھی جاری

7

منگل ستمبر
21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک کی فراہمی کے خلاف کارروائیوں کے دوران بی ایف اے حکام نے حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر تین ہوٹلوں کو کچن میں کندگی ،احاطے میں گندے پانی کی موجودگی و کچرہ ضائع کرنے کے نامناسب انتظامات، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے جبکہ تین جنرل سٹورز کو مضر صحت و ممنوعہ چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ کلرز و گٹکا پان پراگ کی فروخت اور ایک نان شاپ کو صفائی کی ابتر صورتحال،آٹا وغیرہ ڈھانپنے کے لیے گندے کپڑے کے استعمال اور ورکرز کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے پر جرمانہ کیا گیا انسپیکشن کے دوران بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیم نے متعدد مراکز کو صفائی کے انتظامات اور اشیا کے معیار کی بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے جبکہ جنرل سٹورز سے برآمد ہونے والی ممنوعہ اشیا قبضہ میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

کاروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے ڈاکٹر فیصل رزاق کی سربراہی میں سریاب روڈ، گائی خان چوک اور ملحقہ علاقوں میں کی گئی جہاں قائم ہوٹلوں، بیکرز ،بریانی شاپس ، پھلوں و سبزی کی دکانوں،میٹ شاپس ،ہولسیل ٹریڈرز ، نان شاپس، اور ملک شاپس میں فروخت کی جانے والی اشیا کا معیار و صفائی کے انتظامات چیک کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More