The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلوچستان اسمبلی ،کوئٹہ سے دیگر علاقوں کو چلنے والے پروازوں کے کرایوں کو فکس کرنے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور

8

9کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سے دیگر علاقوں کو چلنے والے پروازوں کے کرایوں کو فکس کرنے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت شروع ہوا تو اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں کراچی سے لاہور ، اسلام آباد، ملتان اور پشاورسیکٹرز کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی لاتے ہوئے ایک مخصوص فارمولے کے تحت ان کے کرایے فکس کردیئے ہیں جبکہ کوئٹہ سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سیکٹرز کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں تاحال کوئی کمی نہیں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی اورشدیدمایوسی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ پی آئی اے انتظامیہ کو کوئٹہ سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سیکٹرز کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں ملک کے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پروازوں کی طرز پر کرایے فکس کرنے کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات احکامات جاری کریں تاکہ صوبے کے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے درمیان فضائی سفر ایک گھنٹہ پانچ منٹ اور کرایہ 10ہزار جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا سفر دو گھنٹے کا ہے جس کا کرایہ ساڑھے سات ہزار روپے ہے کوئٹہ آنے والی پروازوں کو انتہائی خستہ حال جہاز دیئے جاتے ہیں جبکہ کوئٹہ سے کہیں بھی جانا ہو تو کرایہ کم سے کم دس ہزار روپیہ ہے لیکن دیگر شہروں سے یہی کرایہ چار ہزار روپے سے شروع ہوتا ہے کیابلوچستان کے لوگ بہت امیر ہیں انہوںنے کہا کہ ہم مجبوری میں سفر کرتے ہیں ڈیڑھ سال قبل بھی میں اسی نوعیت کی قرار داد لے کر آئی تھی لیکن پی آئی اے نے عمل نہیں کیا میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ پی آئی اے کی لوٹ مار کو بند کرائے جمعیت علما اسلام کے رکن یونس عزیز زہری ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرئے ، بی این پی کے ملک نصیر شاہوانی ، بی اے پی کی لیلی ترین نے بھی قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ کے لئے پروازوں کے نرخ کم کرے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کی طرح پی آئی اے بھی بلوچستان کا استحصال کررہا ہے عام آدمی 25سی29ہزار روپے کرائے میں کیسے سفر کرسکتا ہے جبکہ بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوںمیں جانے والی پروازوں کو بھی یا تو کم کردیا گیا ہے یاپھر انہیں بند کردیاگیا ہے بعدازاں قرار داد کو ایوان کی مشترکہ قرار داد کے طور پر منظور کرلیاگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More