The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلغاریہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9سو98 نئے کسیز سامنے آئے ہیں

16

ہفتہ اکتوبر
15:55

بلغاریہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9سو98 نئے کسیز سامنے ..
صوفیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) بلغاریہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9سو98 نئے کسیز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 28ہزار 5سو 5سے تجاوز کر گئی ہے۔بلغاریہ کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے دارالحکومت صوفیہ میں کورونا وائرس کے 3سو6نئے کیسز آنے کے بعد مجموعی تعداد 7ہزار 6سو 63سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9سو 58ہوگئی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار4سو 50 افراد زیر علاج ہیں جن میں 76مریض تشویشناک حالت میں ہیں جبکہ طبی عملے کے ایک ہزار 5سو 20 اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک سو 97 مریضوں سمیت مجموعی طور پر16ہزار 8سو 75 افرادصحت یاب ہوگئے ہیں۔ بلغاریہ میں رواں سال کے 8 مارچ کوکورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More