The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کے کئی محکموں کے ملازمین تاحال ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ تنخواہیں ادا کی جائیں،میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز

10

بدھ ستمبر
22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 9 محکموں بشمول فائر بریگیڈ، میڈیکل، ملیریا پبلک ہیلتھ، ویٹرنری، چارجڈ پارکنگ اور دیگر کے ملازمین، ڈی ایم سیز کے مختلف محکموں کے ملازمین کے علاوہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے بلدیہ جنوبی واپس بھیجے جانے والے 62 ملازمین تاحال ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں جس سے ان ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

(جاری ہے)

5 کروڑ سے زائد رقم صرف کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے درکار ہیں۔ انہوں نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا کاظمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ملازمین و افسران کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور تنخواہوں سے محروم ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More