The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلدیاتی الیکشن میں عوامی و فلاحی خدمات کیلئے بھرپور حصہ لیں گے جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، پاکستان سنی تحریک

3

منگل ستمبر
15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) :قرآن و سنت کی پیروی اور قومی اتحاد سب سے بڑی قوت ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں عوامی و فلاحی خدمات کیلئے بھرپور حصہ لیں گے۔ فرقہ وارنہ اور توہین آمیز پالیسیاں ملکی سلامتی کو کمزور کرنے کی سازشیں ہیں۔پاکستان سنی تحریک کے تمام ذمہ داران و کارکنان خلوص نیت سے اسلام و پاکستان کی سلامتی کیلئے جدو جہد کریں گے۔ ان خیالات کا ظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر محمدآصف رضا قادری نے چندیاں تلاواں میں PP-97 کے دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ نئے عزم اور پختہ ارادوں کے ساتھ تمام صوبائی حلقہ جات میں دفاتر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

بانیان پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دشمنوں کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنائیں گے۔

موجودہ حالات میں حکومت، اداروں، اور پاک فوج کے ساتھ ہر فرد پرکڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔حکومت عدل و انصاف اورمعاشی صورتحال پر زور دے تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل ہے کہ محب وطن قوتوں کے ساتھ مل کر اندرونی سازشی عناصر کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن شہری پاکستان کی سلامتی کیلئے اداروں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔امن و امان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔نوجوان نسل کی تربیت کا شدید فقدان ہے۔ حکومت ملک بھر میں شازشوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کرے۔اس موقع پرضلعی صدر حافظ محمد یاسر مدنی، سٹی صدر مولانا بہادر علی رضوی، مولانا عادل رضا قادری، ملک تنویر، طارق قادری، خالد قادری، میاں فیاض قادری، نثار احمدقادری و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More