The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلاول زرداری کے والدین نے بڑے پیمانے پر کرپشن کے ذریعے پیسہ نہ بنایا ہوتا تو وہ بھی آج کسی سینما میں والد کی طرح ٹکٹس بیچ رہے ہوتے ‘سید ذوالفقار بخاری

21

اتوار اکتوبر
02:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستا نیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے والدین نے بڑے پیمانے پر کرپشن کے ذریعے پیسہ نہ بنایا ہوتا تو وہ بھی آج کسی سینما میں والد کی طرح ٹکٹس بیچ رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ میں بلاول نے جس طرح کے لب و لہجہ کے ساتھ تقریر کی یہی وہ سلسلہ ہے جو اس نے اپنے سارے جھوٹوں اور گھنائونے حملوں سے دکھایا ہے۔

زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیاسی اپوزیشن کا مستقبل کیا ہے ، ایک دھوکہ دہی والے مولانا اور مایوس گھریلو خاتون مریم صفد ر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہی میراث کی خاطر مولانا فضل الرحمن کے قدموں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More