The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بلاول بھٹوزرداری کاباغ جناح کا دورہ، وزیراعلی سندھ ،سعید غنی نے پارٹی چیئرمین کوجلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا اورانتظامات کے متعلق بریفنگ دی … پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی … مزید

9

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ہفتے کی شب باغ جناح کا دورہ کیا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیرسعید غنی نے پارٹی چیئرمین کو پی ڈی ایم کے تحت پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا اورانتظامات کے متعلق بریفنگ دی ۔ اس موقع پربلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو 18اکتوبر کے جلسے کا موقع دیا،یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رہے گا اورباغ جناح میں ایک تاریخی جلسہ حکومت کے لیے ٹف ٹائم ثابت ہوگا اورکراچی سے ملک بھرمیں ایک واضح پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر2007 کو جب شہید بے نظیر بھٹو اپنیملک واپس آرہی تھیں ان پرکارسازکے مقام پرشب خون مارا گیا،آمروں کیخلاف بے نظیر بھٹو کی جدوجھد شجاعت و بہادری سے رقم کی،کارسازکے مقام پرشب خون کے باوجود بینظیر بھٹو نے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑا ،دوسو جیالوں نے جان کی قربانی دی،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی آج کیا یہ جمہوریت ان شہیدوں کی امنگوں کیمطابق ہی ملک میں پارلیمان عدالت آزاد نہیں ہے اس لیے ہم نے عزم کیا ہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اس ملک کیعوام کا جینا حرام کردیاہے کراچی سے ایک واضح پیغام جائیگا،کٹھ پتلی اسلام آباد میں اور پورا پاکستان ایک طرف ہوگا، ملک میں جو بھی مسائل ہیں ان کا حل جمہوریت میں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے حالات موحودہ جنرلز کا نہیں یہ ماضی کی تاریخ رہی ہے کہ ملک کویا تو آمریت ملی ہے یا کنٹرولڈ جمہوریت ملی ہے،ہم مکمل حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں کہتا ہیکہ ہم ایک پیج پر ہیں،عمران خان ہرتقریرمیں کہتاہے یہ ادارہ میرے ساتھ ہے،فوج کا کام بارڈر کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا افسوس ہے کہ اپوزیشن اور وزیراعظم کیجلسوں میں جنرلز کا نام لیاجارہاہے،جب ہم اسٹیبلشمینٹ کانام لیتے ہیں توہم جانتے ییں یہ ایک ماضی کاحصہ ہے، ہم ایمپائر کی طرف نہیں دیکھتے،ہم عوام کیاشارے کی طرف دیکھتے ہیں،کٹھ پتلی حکومت معیشت ریاست سیاست نہیں چلاسکتی،اس کٹھ پتلی سے کوئی امید نہیں ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ انکا مورال کم ہو،گوجرانوالہ کے جلسے سے پیغام آگیاکہ عوام عمران خان کو ایمنسٹی دینے کو تیار نہیں ہے،اس لیے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا ہے،ملک کے عوام عدلیہ کی طرف انصاف کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلیکیٹڈ نے میریصوبیپرحملہ کیاہے،جہاں سے گیس آتی وہاں قبضہ کرلیاجاتاہے ،اس ظالم کوجواب دیناہوگا کراچی پر حملے کی کوشش کرتارہتاہے، عمران خان بزدل میری تقریرکے وقت اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر کسی کا احسان نہیں ممبر قومی اسمبلی کا حق ہے،اسپیکرقومی اسمبلی بھی کٹھ پتلی ہے،شہباز شریف کو بولنے نہیں دیاجاتا،اسپیکر کو بھی نہیں مانتے،اسپیکر اور وزیراعظم کو نکالنا ہوگا، عمران خان عدلیہ کو ٹائیگر فورس کی طرح چلانا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بی آرٹی اور علیمہ باجی کے کیس کا فیصلہ سننا چاہتے ہیں ابراج گروپ عمران کا فرنٹ مین ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More