The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے،حلیم عادل شیخ

5

پیر ستمبر
17:59

بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے،حلیم عادل شیخ
میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہم گزشتہ دو ہفتوں سے میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ کے برسات متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے صدر مملکت کے پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سارا سامان متاثرین کے لئے رکھا تھا سب رات تک ڈسٹریبیوشن جاری رکھنی تھی۔ حلیم عادل شیخ راجا ہائوس میرپورخاص میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیاپی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو، پی ٹی آئی رہنما جہانشیر جونیجو، اکبر پلی، علی پلھ راجا عبدالحق، آفتاب قریشی و دیگر بھی شریک تھے ۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ راشن بیگ گورنر پنجاب و گورنر سندھ کی جانب سے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹینٹ این ڈی ایم اے کی جانب سے دیئے جارہے ہیں۔ دس ہزار راشن بیگ و دیگر سامان یو اے ای کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیاں فائونڈیشن کی جانب سے تقسیم کیا جارہا ہے۔ تمام سامان بغیر کسی تفریق کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا وفاق نے کرونا وبا میں بھی سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ سندھ کی عوام میں ساٹھ ارب روپے تقسیم کئے گئے اب بھی مزید وفاق متاثرین کی مدد کرے گا۔ بلاول کو اب ہیلیکاپٹر سے اتر کر عوان میں جانا چاہئے اور امداد کرنی چاہیے۔ عوام کو راشن کی ضرورت ہے خالی بھاشن دینے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا۔ وفاق سیلاب متاثرین کے لئے الگ سے پیکیج بھی دیگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More