The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے … وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی عراق کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

10

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی عراق کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

جمعرات ستمبر
16:45

بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملاقات کے دوران چہلم امام حسینؓ کی موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولت اور دیگر انتظامات پر مشاورت کی گئی۔ عراقی سفیر نے پیر نور الحق قادری کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عراقی حکومت ہر سال پاکستانیوں سمیت لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے، بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی صحت اور حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے حکومتِ پاکستان بھی ایک جامع زیارت پالیسی بنا رہی ہے۔ عراقی سفیر نے کہا کہ چہلم امام حسینؓ کے حوالے سے عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی۔ زیارات پالیسی میں زائرین کی صحت و سہولت کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More