The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بغداد ، امریکی سفارت خانے کے دفاعی نظام نے راکٹ حملے کو ناکام بنا دیا … گرین زون بغداد کا حساس ترین علاقہ ،حکومتی صدر دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں،ذرائع

8

گرین زون بغداد کا حساس ترین علاقہ ،حکومتی صدر دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں،ذرائع

منگل ستمبر
14:37

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے اطراف علاقے کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سفارت خانے کے دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو مار گرایا۔گرین زون بغداد کا حساس ترین علاقہ ہے جہاں حکومتی صدر دفاتر اور غیر ملکی سفارت خانے واقع ہیں جن میں نمایاں ترین امریکی سفارت خانہ ہے۔ گذشتہ ماہ بھی سفارت خانے کی سمت متعدد راکٹوں کو داغا گیا تھا۔

(جاری ہے)

رواں سال بغداد ہوائی اڈے کے باہر ایک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں میں تیزی آ گئی ۔ تین جنوری کو ہونے والے حملے میں عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کا رہ نما ابو مہدی المہندس بھی مارا گیا تھا۔گزرے مہینوں کے دوران مذکورہ راکٹ حملوں کے بیچ امریکی افواج نے از سر نو تعیناتی کے لیے عراق میں آٹھ ٹھکانوں اور عسکری اڈوں سے اپنے فوجیوں کو ہٹا لیا۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2019 سے عراق میں درجنوں حملے دیکھے گئے جن میں امریکی فوجی اور سفارتی مفادات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More