The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بشریٰ انصاری کا مولانا طارق جمیل سے موٹروے زیادتی کیس پر دھرنا دینے کا مطالبہ … ملزمان کو پھانسی نہیں بلکہ ایسی سخت سزا دی جائے کہ وہ باقی زندگی تڑپتے رہیں،مولانا طارق … مزید

9


Live Updates

ملزمان کو پھانسی نہیں بلکہ ایسی سخت سزا دی جائے کہ وہ باقی زندگی تڑپتے رہیں،مولانا طارق جمیل آپ یہاں بولیں،اس وقت آپ کی ضرورت ہے۔بشریٰ انصاری کی پوسٹ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
پیر ستمبر
16:09

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 ستمبر 2020ء) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے معروف عالم دین سے موٹروے زیادتی کیس کے بعد دھرنا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے ملزمان کو ایسی سخت سزا دی جائے کہ وہ باقی زندگی تڑپتے رہیں اور نشان عبرت بھی بنیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ پھانسی ایک چھوٹی سزا ہے،ریپ ملزمان کے ہاتھ پاؤں سمیت وہ اعضا کاٹ دئیے جائیں،جن سے وہ بچوں اور خواتین کے روح تک تڑپا دیتے ہیں،ایسی عبرت ناک سزا دے کہ باقی ملزمان انہیں دیکھ کر سبق سیکھیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ملزمان کے جرائم سے خواتین و بچے اور ان کے والدین ساری زندگی تڑپتے رہتے ہیں۔اس لیے ایسا گھنوؤنا کام کرنے والوں کو بھی اس طرح سزا دی جائے کہ وہ زندہ رہ کر ہر لمحے موت کی زندگی گزاریں۔

(جاری ہے)

بشریٰ انصاری نے اس موقع پر اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور عزت کے بدلے عزت کا فارمولا اختیار کیا جائے۔

انہوں نے عالم دین مولانا طارق جمیل کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ریپ واقعات میں ملک و قوم کا ان کے ساتھ کی ضرورت ہے،وہ اس معاملے پر آگے آ کر دھرنا دیں اور آواز بلند کریں۔آپ کی یہاں بہت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جنسی زیادتی کے مرتکب درندوں کی سرعام پھانسی کیلئے سوشل میڈیا پر ریفرنڈم شروع ہوگیا ۔ چند روز قبل موٹر وے پر پیش آنے والے زیادتی کے دلخراش واقعے کے بعد سے عوام میں ناصرف اس پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے، اس مقصد کیلئے سوشل میدیا پر پہلے روز سے ہی مہم جاری ہے جہاں اب دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ریفرنڈم بھی کیا جارہا ہے جس میں لوگوں سے رائے لی جارہی ہے کہ وہ مجرمان کی سرعام پھانسی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں، اس ریفرنڈم میں ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شرکت کی گئی اور اکثریت کی طرف سے اس ریفرنڈم کے حق میں پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More