The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بشار الاسد کو قتل کرنا چاہتا تھا ،وزیر دفاع نے روک دیا، ٹرمپ کا انکشاف

2

بدھ ستمبر
20:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وہ 2017 میں شام کے صدر بشار الاسد کو مروانا چاہتے تھے لیکن اٴْس وقت کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ میں شامی صدر بشار الاسد کو راستے سے ہٹا دینا چاہتا تھا جس کیلئے منصوبہ تیار تھا لیکن کم ہمت وزیر دفاع جیمز میٹس آڑے آگئے اور ہم اس پر عمل درآمد نہیں کراسکے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا انکشاف سابق وزیر دفاع جیمز میٹس کو نیچا دیکھانے کیلئے کیا، صدر ٹرمپ آئے دن اپنے بیانات میں جیمز میٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہ وہی جیمز میٹس ہیں جب انہیں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملاتے ہوئے انہیں ’’ عظیم آدمی‘‘ کے طور پر سراہا تھا۔اپریل 2017 میں شام کے صدر پربشارالاسد پر کیمیائی حملوں کے الزامات سامنے آنے پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ وہ بشار الاسد پر حملہ کرکے قتل کردیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More