The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بزنس فورم جے یوآئی سندھ کے کمیٹی ممبرزکااعلان، امین اللہ صدر منتخب … آغاایوب شاہ چیئرمین، شمس الدین جنرل سیکرٹری،سید عبیداللہ شاہ سیکرٹری اطلاعات نامزد

9

آغاایوب شاہ چیئرمین، شمس الدین جنرل سیکرٹری،سید عبیداللہ شاہ سیکرٹری اطلاعات نامزد

بدھ ستمبر
17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) جے یو آئی بزنس فورم سندھ کے صدر امین اللہ نے جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومرو سے مشاورت کے بعد بزنس فورم کے کمیٹی ممبرزکے ناموں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق چیئرمین آغاایوب شاہ(سکھر)، ڈپٹی چیئرمین بابر قمر عالم (کراچی)، صدر امین اللہ (کراچی)،نائب صدراول زکریا خان بلو(پنوعاقل)، نائب صدردوم شوکت علی (کندھ کوٹ)، نائب صدردوم ایازاحمدنوناری (نواب شاہ) جنرل سیکرٹری شمس الدین پٹھان(حیدرآباد)،ڈپٹی جنرل سیکرٹری رفیق احمد سومرو(میرپورخاص)، جوائنٹ سیکرٹری محمداویس میمن(سجاول)،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری فائق احمدمیمن(شکارپور)، سیکرٹری اطلاعات سید عبیداللہ شاہ(کراچی) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وحیدخان سواتی(کراچی)، فنانس سیکرٹری رحمت اللہ (کراچی)،اسسٹنٹ فنانس سیکرٹری محمداسامہ(کراچی) اور انچارج سوشل میڈیا مفتی شفیق مہر ہوں گے۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمود سومرو اور صدرامین اللہ نے نامزد کمیٹی ممبرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ارکان بزنس کمیونٹی اور جے یوآئی میں مستقل رابطوں کیلئے پل کا کردار ادا کریں گے اور جے یوآئی کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر وحل کرانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More