The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بزدار حکومت کا صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام … جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوںسے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو … مزید

15

جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوںسے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ںمیں مزید اضافہ ہو گا‘ سردار عثمان بزدار
پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاںدیں گے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں
بم ڈسپوزل گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرکے حوالے،نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز،ڈسرپٹرزاور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں

ہفتہ اکتوبر
18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) بزدار حکومت کا عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام ، جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاںبم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گئیں -وزیر اعلی آفس میں نئی بم ڈسپوزل گاڑیاںپنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے کرنے کی تقریب میںوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کامعائنہ کیااور گاڑیوں میںنصب جدید آلات بھی دیکھی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بم ڈسپوزل گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرکے حوالے کیں-نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز،ڈسرپٹرزاور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوںسے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتو ںمیں مزید اضافہ ہو گا -نئی گاڑیاں ملنے سے متعلقہ اضلاع میں بم ڈسپوزل یونٹ کی کارکردگی بہتر ہو گی- عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا- وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاںدیں گے -دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں -وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو سراہا – وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں اورمزید 8 اضلاع کو نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ملنے سے بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے -صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری انفارمیشن اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More