The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بزدار حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامع اور ٹھوس پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں،محمد … مزید

11

ہفتہ اکتوبر
17:17

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : صوبائی وزیر برائے وزیر اعلی پنجاب معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ بزدار حکومت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامع اور ٹھوس پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوسکیں۔انہوں نے یہ بات مقامی مارکی میں تین روزہ پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر ایکسپو زہرہ فیصل، محمد اکرام، حماد بن عامر کے علاوہ بزنس کمیونٹی،ایوان صنعت و تجارت اور فرنیچر انڈسٹریز کے سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے ایکسپو میں فروخت کے لئے رکھے گئے مختلف برانڈ کے ہوم اینڈ آفس فرنیچر دیکھے اور ایکسپو کے وسیع انداز میں انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایکسپو میں 50 سے زائد فرنیچر برانڈز کی شرکت فیصل آباد کے لئے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی اور مقابلے کے اس دور میں نئے کاروباری رجحانات کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بڑی فرنیچر ایکسپو کی بدولت لوگوں کوہوم فرنیچر، ڈائننگ سیٹ، آفس فرنیچر، صوفہ سیٹ، بیڈ سیٹ، میٹریس اور پلو ودیگر مصنوعات 40 فیصد تک رعایتی نرخوں پر فراہم کرنا بڑا کارنامہ اور نمائش میں شہریوں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ڈائریکٹر پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو نے صوبائی وزیر کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکسپو کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کی یہ نمائش اتوار 18اکتوبر رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More