The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بریگزٹ مذاکرات ناکام ہوئے تو زیادہ نقصان برطانیہ کا ہوگا، جرمنی … بات چیت کا سلسلہ ٹوٹنے کی صورت میںیورپ ان حالات سے نمٹ لے گا،جرمن وائس چانسلر

5

بات چیت کا سلسلہ ٹوٹنے کی صورت میںیورپ ان حالات سے نمٹ لے گا،جرمن وائس چانسلر

پیر ستمبر
13:42

بریگزٹ مذاکرات ناکام ہوئے تو زیادہ نقصان برطانیہ کا ہوگا، جرمنی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) جرمنی کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین برطانیہ کے ساتھ مذکرات کی ناکامی کے لیے تیار ہے لیکن اس کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وائس چانسلر اور وفاقی وزیر خزانہ اولاف شولس نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بریگزٹ سے متعلق تجارتی معاملات طے نہ ہوسکے تو اس کے نقصانات کی ذمہ داری برطانیہ پر ہوگی۔

(جاری ہے)

برلن میں یورپی وزرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد شولس کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل کی تجارت کے حوالے سے معاملات طے نہ ہوسکے تو یورپی یونین تو اس صورتحال سے نمٹ لے گی لیکن اس کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کا سلسلہ ٹوٹنے کی صورت میںیورپ ان حالات سے نمٹ لے گا۔ ہم نے اس کے لیے تیاری کر رکھی ہے اس لیے یہ اتنا مشکل نہیں ہوگا۔اس موقع پر یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر پالو جینٹیلونی نے کہا کہ اب یہ برطانیہ پر منحصر ہے کہ وہ اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More