The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

برٹش ایئر ویز کا لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان … 14اکتوبر سے لندن سے لاہور کیلئے برطانوی کمپنی کے جہاز ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گے

31

14اکتوبر سے لندن سے لاہور کیلئے برطانوی کمپنی کے جہاز ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گے

Sajid Ali ساجد علی
منگل ستمبر
17:34

برٹش ایئر ویز کا لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) برٹش ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ، یہ پروازیں ہفتے میں 4 روز اڑان بھریں گی ، برٹش ایئر ویز کی طرف سے لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی اجازت طلب کرلی گئی ، برٹش ایئر ویز اسلام آباد کے بعد لاہور کے لیے بھی اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران لاہور ایئرپورٹ منیجر نے برطانوی وفد کو بریفنگ دی ۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کی طرف سے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئرپورٹ پر انتظامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ برٹش ایئرویز کی ٹیم نے ہوائی اڈے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے و الے راستوں کی بھی مکمل جانچ کی ۔ اے ایس ایف کی جانب سے برٹش ایئرویز کی ٹیم کو ایئر پورٹ پر نصب سیکیورٹی سسٹم سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی کمپنی برٹش ایئر ویز پاکستان میں اسلام آباد کے بعد لاہور کے لیے بھی اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ رواں سال 2020 میں جنوری میں برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ اس سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی ۔ بعدازاں 2 جون کو برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز کی پرواز نے 11 سال بعد پاکستان کے لیے اڑان بھری ، جب لندن سے طیارہ رات سوا نو بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا ۔ جبکہ آج  برٹش ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ لندن سے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More