The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

16

پیر ستمبر
19:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 15ستمبر کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) مطابق برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 15ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، دلدارکاریز، بی ایم سی، سریابII، سیٹلائٹ ٹاون، واسا، فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، کچلاک IIفیڈرزسے 12بجے تا 3بجے سہ پہرجبکہ کچلاک گرڈکے مجیب اور کچلاک سٹی فیڈرسے 12:30بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی علاوہ ازیں قلات گرڈکے سٹی3، تھوک، زیارت، کوہنگ، غلام جان، چپر فیڈروں سے 11بجے تا 3بجے سہ پہربجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 16ستمبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، سیٹلائٹ ٹاون، جان محمدروڈ،نیو جان محمد، سمنگلی ایکسپریس، اولڈلیاقت بازار، سریابII، چلتن، کرانی، سریابI، سریابIII، دلدارکاریز، واسا، بی ایم سی، جڑسا، کالونی فیڈروں سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک ۔ نوشکی گرڈسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز 16اور17ستمبرکو کچلاک گرڈاسٹیشن کے مجیب ،کچلاکIIاور کچلاک سٹی فیڈرسے 12:30بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More