The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

برطانیہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے،رپورٹ

26

اتوار اکتوبر
02:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : برطانیہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، روزمرہ کی سرگرمیوں پر پابندیاں پہلے سے سخت کی جارہی ہیں، ہسپتال اپنی صلاحیت سے زیادہ بھرنا شروع ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کووڈ اکثر غیرسنگین بیماری ہوتی ہے۔اس کی اہم علامات کھانسی، بخار اور سونگھنے کے احساس کم ہونا ہیں اور زیادہ تر لوگ گھر میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کے زد میں آنے والے 1 سے 3 فیصد افراد کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عمردرازوں میں موت کا خطرہ زیادہ ہیاور دوسری صحت کی پریشانیاں جیسے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ڈاکٹروں کو اب بہتر اندازہ ہے کہ شدید کووڈ مریضوں کے ساتھ کیا پیچیدگی پیدا ہوتی ہے جس سے علاج میں بہتری آئی ہے۔کووڈ کا دو بار ہونے کے امکان کم ہوتے ہیں۔ تاہم قطعی طور پر ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ وائرس سے لڑنے کی قوت مدافعت کتنے عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More