The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کا جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے سفارتی حل کی ضرورت پر زور

5

جمعرات ستمبر
12:31

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جوہری معاہدے کے یورپی رکن ممالک نے ایک بیان میں اس معاہدے پر قائم رہنے کے لئے اپنے عزم کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یورینیم کے ذخائر میں اضافہ ، جدید تحقیق اور جدید سینٹری فیوجز کی ترقی اور ایران میں زیادہ سنٹرفیوج لگانے کے منصوبوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بیان میں جوہری معاہدے سے امریکی یکطرفہ انخلا اور معاہدے کے تحت ایران کی ذمہ داریوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاہدے کے تحفظ کے لئے سفارتی حل اور مشترکہ کمیشن کے مذاکرات میں پیشرفت پر زور دیا۔واضح رہے کہ ایران نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لئے آئی اے ای اے کی نگرانی کے تحت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More