The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بدین کے لاپتہ نوجوان کی لاش پنوعاقل سے برآمد ورثاکا مخالفین پر قتل کا الزام، تحقیقات کا مطالبہ

10

بدھ ستمبر
22:32

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) بدین کے لاپتہ نوجوان کی لاش پنوعاقل سے برآمد ورثانے مخالفین پر قتل کا الزام عائد کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل بدین کی یونین کونسل قاضیہ کے گوٹھ شیرخان چاند کے رہائشی ہاشم چانگ کا تیس سالہ بیٹا پنھو چانگ کی لاش پنو عاقل کے قریب دریا کے کچے کے علاقہ سے برآمد ہوئی ہے پولیس نے لاش پنو قال اسپتال منتقل کر دی اطلاع ملنے پر روثا پنو عاقل پہنچے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

مقتول کے والد ہاشم چانگ اور چاچا قاسم چانگ نے میڈیا کو بتایا کہ مخالفین کے ساتھ ایک تنازع کے کیس کے سلسلہ میں پنھو چانگ چند روز قبل سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد گیا تھا جس کہ بعد پنھو چانگ کا لاپتہ ہو گیا اور موبائل بند ہونے کہ باعث رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا میڈیا پر لاش کی اطلاع ملی ورثانے نوجوان کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تفتیش کا مطالبہ کیا ہی.

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More