The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بحرین و متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مستردکرتے ہیں،سینیٹر سراج الحق … اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے بنائی … مزید

10


Live Updates

اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کا بیان

بدھ ستمبر
21:16

بحرین و متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بحرین و متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور مسلمانوں کے ملک پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہے ۔ اسرائیل پچھلے 71 سال سے مسلمانوں کے قبلہ او ل پر قابض ہے اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے جید علمائے کرام کے بین الاقوامی اتحاد ’’ الاتحاد العالمی ا لعلماء المسلمین ‘‘کے 8 اگست 2020 ء کے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ شرعی طور پر باطل اور حرام ہے ، اس لیے ہم بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ؐ کے ساتھ خیانت اور سرزمین فلسطین کے ساتھ غداری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کی جدوجہد کا ساتھ دیتی رہے گی اور جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو جاتا ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More